شکر صد شکر کہ آلام و شدائد میں ہمیں
کامرانی کی کوئی شکل نظر تو آئی
جیت لی کھیل کے میدان میں بازی ہم نے
کم سے کم ایک مسرّت کی خبر تو آئی
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ سے 100 ارب کے نقصان کی آڈٹ رپورٹ درست نہیں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔
قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، دوحہ میں عرب سربراہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ قطر کے ثالثی عمل پر حملہ عالمی امن کوششوں پر حملہ ہے۔
جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار اوپیندر رائو اور ان کی اہلیہ پریانکا کے فون ہیک کرکے دھوکہ بازوں نے ان سے 55,000 روپے کا مطالبہ کیا۔
بھارت کے گودی میڈیا کا نفرت سے بھرا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا، میچ میں پاکستانی اور بھارتی شائقین میں دوستی دکھائی دی۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کےلیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
30 سالہ یہودی نژاد امریکی اداکارہ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ان کے دل کے بہت قریب ہے، اسی لیے انہوں نے کھلے عام اظہار کیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اور پرکشش اداکارہ ہما قریشی کی انکے پرانے دوست راچیت سنگھ جن کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ ہما کے بوائے فرینڈ ہیں اب اطلاع یہ ہے کہ ان دونوں نے منگنی کرلی ہے۔
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکھٹے ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر بھرپور سفارتی حمایت فراہم کرے گا، دوحہ سمٹ نے واضح پیغام دیا کہ مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔
ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء کے 8ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی 20 ایشیا کپ کے ساتھویں میچ میں عمان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔