رفاہی پلاٹوں کو کمرشل استعمال کی اجازت نہیں دینگے، ڈی جی کے ڈی اے

October 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن نے کہا ہے کہ رفاہی پلاٹوں کو کمرشل استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تفریحی پارکس سمیت کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ST-5 اور ST-15 سیکٹر 5-F نارتھ کراچی ٹاؤن شپ کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام واگزار کرائے گئے گراؤنڈز کا قبضہ ڈائریکٹر اسپورٹس کے حوالے کیا جائے اور ڈائریکٹر اسپورٹس کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرکے تحریری طور پر جلدازجلد رپورٹ پیش کریں، مثبت تجاویز کی روشنی میں پارکس اور میدانوں کو اصلی حالت میں لایا جائے گا، تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کے دوران کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔