عمران خان کی ٹپس پاکستان ٹیم کے کام آئی ہوں گی، وسیم اکرم

October 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سے جیت کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کردے گی، پاکستان اب ورلڈکپ کے لیے فیورٹ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ٹپس یقینی طور پر کھلاڑیوں کے کام آئی ہونگی، ان سے ملاقات کرکے ٹیم کا بہت حوصلہ بڑھا تھا، لیکن اصل کریڈٹ تو ٹیم کو جاتا ہے۔ پیر کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان کو بھارت پر ہمیشہ برتری رہی، بس ورلڈکپ میں پیچھے تھے، شکر ہے اپنی زندگی میں یہ لمحہ دیکھ لیا، شاہین شاہ دنیا کے صف اول کے بولروں میں شامل ہو چکا ہے ۔ محمد رضوان بھی تسلسل کے ساتھ پر فارم کر رہا ہے ، بابر اعظم نے وقت پر بولرز کو استعمال کیا ، انہوں نے کپتانی بہت اچھی کی ہے ، محمد رضوان ایک زبردست ٹیم مین ہے ، اس نے ٹیم کو متحد کر کے رکھا ہوا ہے۔