• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونچھ کی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے، صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے ہیں، مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔ نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، عوامی مسائل حل ہوں گے۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دنوں میں حکومتی منصوبےعوام کے سامنے لائیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔

قومی خبریں سے مزید