مہنگائی کے ستائے عوام کی کسی کو فکر نہیں‘ ن لیگ

October 26, 2021

کوئٹہ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس خان کاکڑ، ایڈووکیٹ ہمایوں خان الکوزئی ،لیاقت راجپوت، صابر راجپوت، ضمیر اختر ،سلمان درانی اور آصف حریفال نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم احتجاج ڈویژن اور ضلع کی سطح کا ہے مگر افسوس صوبائی سطح پر مخصوص افراد اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے پہنچ جاتے ہیںیہ کام کوئٹہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ والوں کا ہے ۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ عوام کا مہنگائی و بیروزگاری سے برا حال ہوچکا ہے اور مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے لیکن افسوس بلوچستان میں ہر کسی کو اپنے اقتدار کی فکر لگی ہوئی ہے اور ہر کسی کو اپنی نوکری پکی کرنے کی فکر ہے کسی کو عوام کا احساس نہیں جو پہلے ہی مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار اور خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ محمد رحیم کاکڑ نے مزید کہاکہ صوبے میں مفاد پرستوں کے ذاتی مفادات سامنے آگئے ۔