چمکنی پولیس کی کارروائی ٗدو خواتین سمیت تین سمگلر گرفتار

October 26, 2021

پشاور(کرائمزرپورٹر) تھانہ چمکنی اور لیڈیز پولیس نےخفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان موٹر کار کے ذریعے ہیروئن، افیون اور چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔چمکنی پولیس کو منشیات سمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے لیڈی پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار کلو گرام افیون، ایک کلو گرام ہیروئن اور پانچ کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان مسماة (ع) زوجہ محمد عمران، مسماة (ش) زوجہ محمد شوکت اور آصف کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان لاہور کے رہائشی ہیں جن کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔