پریمیئر ان کی بحالی توقع سے تیز ہے، سربراہوں کا اعلان

October 27, 2021

لندن (پی اے) پریمیئر ان کی بحالی توقع سے تیز ہے۔ یہ بات اس کے سربراہوں نے بتائی۔ برطانیہ کی ایک سب سے بڑی ہوٹل چین توقع سے زیادہ تیزی کے ساتھ بحالی ہورہی ہے اور یقین ہے کہ یہ اگلے سال کسی وقت وبا سے پہلے کے معمول پر واپس آجائے گی۔ وٹ بریڈ نے کہا ہے کہ پریمیئر ان ہاسپٹیلٹی سیکٹر کے لیے تاریخ کے تباہ کن لمحات سے بحالی کے روڈ پر متحارب اداروں کو شکست دے رہی ہے جس کے نتیجے میں ہوٹل سیکٹر کے لیے اہم اقدام یعنی دستیاب فی کمرہ آمدنی2022ء میں کسی وقت مکمل بحالی تک پہنچ جائے گی۔ سال کی دوسری ششماہی میں مضبوط کارکردگی جاری ہے۔ چین کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ جرمنی میں جہاں وٹ بریڈ جلد73ہوٹلوں کی مالک ہوگی بجٹ ہوٹلز اپنے زیادہ مہنگے متحارب ہوٹلوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بحال ہورہے ہیں۔ تاہم مسائل بھی موجودد ہیں کیونکہ برطانیہ میں اسٹاف کی کمی درد سر کا سبب بنی ہے۔ موسم گرما اور پھر خزاں میں کام کرنے کا ماحول ہوٹلوں کے بھرے رہے، مارکیٹ سپلائی کے ایشوز اور ہاسپٹلیٹی سیکٹر میں لیبر کی سخت تر سپلائی کے باعث چیلنجنگ ہے۔ گرچہ ہمیں ان چیلنجوں سے استثنیٰ حاصل نہیں، ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ 6ماہ کے دوران آمدنی دو سال قبل اسی عرصے کے دوران آمدنی سے39فیصد کم ہے۔ تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی سے ائد ہے اور251ملین پونڈ کے مقابلے میں662ملین پونڈ ہے۔ قبل از ٹیکس نقصان گزشتہ سال725ملین پونڈ سے کم ہوکر19اعشاریہ3ملین پونڈ ہوگیا۔ تاہم منافع وبا سے پہلے220ملین پونڈ کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔