امراض قلب کی روک تھام کیلئے سادہ غذاچہل قدمی اورورزش کومعمول بناناہوگا،پناہ

October 27, 2021

اسلام آباد ( جنگ نیوز) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل(ر) مسعود الرحمن کیانی نے کہاہےکہ دل کے امراض میں اضافہ تشویشناک ہے جس کی روک تھام ضروری ہے، ہمیں سادہ غذا،چہل قدمی،جسمانی ورزش کومعمول بنانا ہو گا، میٹھے مشروبات کے استعمال کوکم کرناہوگا۔ پاکستان میں ایک گھنٹے میں ہارٹ اٹیک سے 47 افراد کی موت واقع ہوناتشویش ناک ہے۔وہ گزشتہ روزپناہ کے سینئر فزیشن فورم سے مخاطب تھے، اجلاس میں میجرجنرل (ر) محمداشرف خان، میجر جنرل (ر) عاشور خان،،لیفٹیننٹ جنرل (ر) کمال اکبر،لیفٹیننٹ جنرل (ر) اظہرراشد،ڈاکٹرعبدالقیوم اعوان،پروفیسر ڈاکٹرواجد علی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ دل کاعارضہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں اورنوجوانوں میں بھی تیزی سے پھیل رہاہے۔