• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 سالہ بچی کی تاریخی فتح، فریسکی ہالف پائپ ورلڈکپ میں ریکارڈ بنادیا

تصاویر:بین الاقوامی میڈیا
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

15 سالہ انڈرا براؤن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سب سے کم عمر اسکئیر بن کر فریسکی ہالف پائپ ورلڈکپ ایونٹ جیت لیا۔

براؤن نے اپنی پہلی رن میں 85.20 پوائنٹس حاصل کیے، جو کسی بھی دوسرے اسکئیر کے لیے عبور کرنا ممکن نہ رہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوئیڈن کی جینی لی برمنسن کے 18-2017 سیزن میں قائم کیے گئے ریکارڈ کے برابر کامیابی حاصل کی، جو اس ایونٹ کی سب سے کم عمر فاتح تھیں۔

مزید برآں انڈرا براؤن نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور واحد آسٹریلوی کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے فریسکی ہالف پائپ ورلڈکپ میں دو سے زائد پوڈیم فِنِشز حاصل کیں اور سابق ریکارڈ ہولڈرز ڈیوینا ولیمز اور ایمی شیہان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تاریخی فتح کے بعد براؤن نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے کامیابی حاصل کی اور اس ماحول میں اپنے انداز سے اسکینگ کی، میں مستقبل کے لیے مزید پُرجوش ہوں۔

ایونٹ میں چین کی 23 سالہ ژانگ کیکسِن دوسرے نمبر پر آئیں جنہوں نے 84.20 پوائنٹس حاصل کیے  جبکہ 23 سالہ امریکی اسکئیر سوا ایرونگ تیسرے نمبر پر رہی جنہوں نے 83.20 پوائنٹس بنائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید