سمیر واکھنڈے نے شاہ رخ خان سے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کیوں لیا؟

October 27, 2021

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان آج سے دس سا ل پہلے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے کو 1.5لاکھ روپے جرمانہ ادا کرچکے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے مختلف وجوہات کی بنا ء پر جس میں کسٹم، سروس ٹیکس اور منشیات کے کیسز میں ہوئے متعدد بالی ووڈ مشہور شخصیات کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اس لیےآریان خان کی گرفتاری بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، وہ اس سے پہلے بھی 2011 میں ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے پاس زیادہ سامان رکھنے پر سمیر واکھنڈے کو 1.5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرچکے ہیں ۔

شاہ رخ خان اس وقت ہالینڈ اور لندن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ سمیر واکھنڈے اس وقت شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں تحقیقات کے لیے این سی بی کی قیادت کر رہے ہیں ۔