• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کیس کی الیکٹرانک تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی وزیر نواب ملک نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے معاملے کی الیکٹرانک تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیر نواب ملک نے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے معاملےمیں این سی بی پرچند نئے الزامات عائد کردیے ہیں۔

این سی بی کی قیادت کرنے والے سمیر واکھنڈے ، پربھاکر سیل، کرن گوساوی اور واکھنڈے کے ڈرائیور کے کالز ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے اور اس معاملے کی مکمل الیکٹرانک تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے یہ مطالبہ کرتے ہوئےبھارت میں گزشتہ سال سامنے آنے والےمنشیات کے کیس کی مثال بھی دی جن میں سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور جیسے بالی ووڈ کے کئی بڑےنام شامل تھے۔

خود کشی کرکے اپنی جان لینے والے اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران پچھلے سال سامنے آنے والے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں پوچھ گچھ کے بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ سچ تلاش کرنے کے لیے مشہور شخصیات کے مالدیپ کے دوروں پر توجہ دیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید