سادھوکی: کالعدم تنظیم سے جھڑپ، کئی پولیس اہلکار زخمی

October 27, 2021

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کی یونین کونسل سادھوکی میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں سے جھڑپ میں پولیس کے کئی اہل کار زخمی ہوگئے۔

سادھوکی میں پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو منتشر ہونے کی ہدایت کی گئی۔

پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔

کالعدم تنظیم کےاحتجاج کی وجہ سے مقامی آبادی بھی متاثر ہوئی ہے، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

پولیس نے مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے راستے بلاک کر رکھے ہیں۔