علیزے شاہ نے شعر کس کے لیے کہا؟

October 27, 2021

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے نےاپنی نئی تصویر شیئر کی، جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں۔

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں ایک شعر لکھتے ہوئے کہا ہے کہ تیرے لیے میری عبادتیں وہی ہیں، تو شرم کر تیری عادتیں وہی ہیں۔


مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا کیا ؟۔