انسٹاگرام پر علی ظفر کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی

October 27, 2021

معروف گلوکار علی ظفر نے ایک اور معرکہ سر کرلیا، انسٹاگرام پر علی ظفر کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے۔

علی ظفر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی اور اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری فیملی کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے۔


گلوکار علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ سب کچھ آپ لوگوں کی محبت سے مکمل ہوسکا ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔