این آئی سی وی ڈی، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری

October 28, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کم تنخواہ والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور تجربہ کار ریٹائرڈ نرسوں کو مناسب طریقہ کار کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دی،اجلاس میں این آئی سی وی ڈی کے لیے چیف فنانس آفیسر (سی ایف او) کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصل عبدالستار کو نیا سی ایف او مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ضروریات اور دیگر اداروں/اسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنا نرسنگ اسکول شروع کریں۔جلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب،ایم پی اے ڈاکٹر سہراب سرکی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔