ملیر سعود آباد، رکشا کے اندر کھلے عام سٹہ کھیلنے کا انکشاف

October 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیرسعود آباد تھانے کی حدود اردو نگر میں رکشا کے اندر کھلے عام سٹہ کھیلے جانے کا انکشاف منظر عام پر آنے والی وڈیو میں نمبر لکھنے والے کارندے حمید نے بتایا کہ وہ دیہاڑی پر کام کرتا ہے ، شاہد نامی شخص سٹے کا اڈا چلا رہا ہے اور پولیس کو بھی مبینہ طور پر پیسے جاتے ہیں، یہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ سٹہ کھیلنے آتے ہیں۔