وینا ملک نے سابق قونصل جنرل کی مدد سے بچوں کو دبئی سے اغوا کیا، اسد خٹک

October 28, 2021

پشاور (نمائندہ جنگ)کوہاٹ کے رہائشی اوورسیز پاکستانی اسد بشیر خٹک اور نامور اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر نے وزیر اعظم ،چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ دبئی میں پاکستان کے سابق قونصل جنرل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے امریکن سٹیزن بچے آمل اسد اور ابرام اسد جو کہ قانونی طور پر دبئی میں مقیم تھے کو میری سابق اہلیہ زاہدہ ملک نے پاکستانی قونصل جنرل کی مدد سے اغوا کر کے پاکستان پہنچایاہے، اسد بشیر خٹک نے کہا ہے گزشتہ دو سال سے فیملی کورٹ راولپنڈی میں اپنے بچوں کے لئے عدالتی جنگ لڑ رہا ہوں ، لیکن زاہدہ ملک عرف وینا ملک مسلسل تاخیری حربے استعمال کر کے عدالتی نظام کا مذاق اڑارہی ہے۔انہوں نے کہا بچوں سے جدائی کے دکھ میں میری زندگی عذاب بن گئی ہے۔