میٹرو بس سروس راولپنڈی حدود میں بند

October 28, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)احتجاج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے باعث جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی واحد سرکاری ٹرانسپورٹ میٹرو بس کو راولپنڈی کی حد تک بند کردیا گیا ۔بدھ کو میٹرو بس سروس آئی جے پی روڈ تا سیکرٹریٹ آپریشنل رہی۔صدر تا فیض آباد ٹریک بند رہا جس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔میٹرو انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو بھی راولپنڈی سیکشن بند رہے گا۔