میٹرو بس سروس لاہور کی آپریٹر کمپنی تبدیل

October 28, 2021

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) میٹرو بس سروس لاہور کی آپریٹر کمپنی تبدیل ہو گئی۔ اب ترک کمپنی البیراک کی جگہ رازق گروپ آف کمپنیز کی ایک کمپنی ویڈا(VEDA)نے کم بولی دے کر کنٹریکٹ لے لیا۔یہ کمپنی ملتان میں فیڈر روٹ چلا رہی ہے۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس البیراک کے ہی پاس ہے۔راولپنڈی والا معاہدہ2023میں ختم ہوگا۔ راولپنڈی میں صفائی کا کنٹریکٹ بھی البیراک کے پاس ہے جو اگلے ماہ ختم ہورہا ہے۔میٹرو ذرائع کے مطابق لاہور میں البیراک نے2012میں کام شروع کیا تھا،بعد میں میٹرو بس اتھارٹی کی درخواست پر ایک سال اضافی سروس چلائی تھی اور فی کلومیٹر360روپے چارج کررہی تھی۔نئے کنٹریکٹ کے لئے البیراک نے324روپے فی کلو میٹر کی بولی دی تھی،اس کے مقابلے میں ویڈا نے304روپے کی بولی دے کر کنٹریکٹ جیت لیا ۔کمپنی نے اپنی بسیں بھی منگوا لی ہیں۔