سدھارتھ کی موت کے بعد شہناز کی پہلی پوسٹ

October 28, 2021

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

شہناز گِل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جوکہ اُن کے نئے گانے کے حوالے سے ہے۔


انسٹاگرام پر شہناز گِل نے اپنے نئے گانے کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو خراجِ عقیدت پیش کریں گی۔

شہناز گِل نے بتایا کہ ’اس گانے کا عنوان ’تُو یہیں ہے‘ جبکہ یہ گانا 29 اکتوبر کی صبح 12 بجے ریلیز کیا جائے گا۔

یوں اچانک شہناز گِل کی پوسٹ دیکھ کر ’سدناز‘ کے مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں اور صرف ایک گھنٹے میں اُن کی پوسٹ پر 5 لاکھ 65 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔

خیال رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔