کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ اور مقام سامنے آگیا

October 28, 2021

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا مقام اور تاریخ کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوگی۔

کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے پہلے ہی اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ سلمان خان ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے شادی کی تقریب میں پہلے ہی اپنی حاضری کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ جوڑے نے میک اپ آرٹسٹ اور کیٹررز کو 7 سے 9 دسمبر تک بُک کروالیا ہے۔

کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریب شامل ہوگی۔

اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن بھارتی میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔