امریکی سفیر برائے فرانس نے کہا ہے کہ خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ میں پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔
فرانسسی دارالحکومت پیرس میں پاکستان اور امریکا کے سفارتی رابطوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں امریکی سفیر اور پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی ملاقات ہوئی، جس میں امریکا، ایران معاہدے میں پاکستان کے کردار اور تعاون کو سراہا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کا فرانس میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
فرانس میں امریکی سفیر نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ اور امریکی سفیر فرانس میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متفق پائے گئے۔
امریکی سفیر برائے فرانس نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور مکالمےکے فروغ میں پاکستان کا کردارقابل قدر ہے۔