مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک اور کشمیری نوجوان شہید

October 28, 2021


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور آج مزید ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کو قابض بھارتی فوج نے بارامولہ میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ضلع اسلام آباد، کلگام، بانڈی پورہ، بڈگام اور جموں میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔