گورنر سندھ بھی نعمان نیاز کے رویے سے نالاں

October 28, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے شعیب اختر کی حمایت میں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ شعیب ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کے لائیو شو میں شعیب اختر سے کیے بدسلوکی کے رویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے اور اگر کسی قسم کا ذاتی مسئلہ ہے تو سرکاری ٹی وی پر اسے ایک طرف رکھ دینا چاہیے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپیڈ اسٹار سے غیر مشروط معافی ضرروی ہے۔

یاد رہے کہ سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اسپورٹس شو میں میزبان نعمان نیاز اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے مابین تنازع کا نوٹس لے لیا۔