سیرالیون: ایندھن لے جانے والے ٹرک میں دھماکا، 99 افراد ہلاک

November 06, 2021

مغربی افریقی ملک سیرالیون میں ایندھن لے جانے والا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا، اس حادثے میں 99 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایندھن لے جانے والے ٹرک کے پھٹنے کا واقعہ سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایندھن سے بھرا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں میں ٹرک سے بہتے ایندھن کو جمع کرنے کے لیے موجود افراد بھی شامل ہیں۔