• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد احمد مودی حکومت اور بھارتی اداکاروں پر برہم

اداکار زاہد احمد— فائل فوٹو
اداکار زاہد احمد— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے نفرت انگیزی پھیلانے والی مودی حکومت اور اس کی حمایت کرنے والے بھارتی اداکاروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

زاہد احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ جنگ ہو یا نہ ہو لیکن آگے بڑھتے ہوئے ایک چیز واضح ہونی چاہیے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

اُنہوں نے لکھا کہ جب تک یہ اشتعال انگیز قصائی ان کے ملک کا سربراہ ہے اور ان کے فنکار بھی اسی نفرت کی گونج میں رہتے ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کرنے کے بجائے ہمارے فنکاروں کو ایسی ذہنیت سے وابستہ ہونے کا سوچ کر بھی نفرت محسوس کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے لکھا کہ یہ ’آرٹ کی کوئی باؤنڈری نہیں ہوتی‘ والا ڈرامہ بہت ہوگیا۔

زاہد احمد نے مزید لکھا کہ بھارتی اداکاروں نے واضح طور پر حدود کی وضاحت کی ہے، پاکستان زندہ باد۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید