مومنہ مستحسن نے شعیب ملک کو’ لیجنڈ ‘ قراردیدیا

November 08, 2021

معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے شعیب ملک کو ٹی 20کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر لیجنڈ قرار دے دیا۔

مومنہ مستحسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں کرکٹر شعیب ملک کی شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ لیجنڈ بہت پر جوش ہے۔‘

آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔