کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا رجحان

November 08, 2021

ملک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز امریکی ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 50 پیسے بڑھا ہے جبکہ کاروبار بندش پر ڈالر کا بھاؤ 170 روپے 51 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 173 روپے ہے۔