• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 23 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 710 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 817 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین