گجرات کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 22 سالہ لڑکی جاں بحق

November 08, 2021

گجرات میں سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے عدنان نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ بیان دینے عدالت آئی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے ورثاء نے عدنان اور اس کے بھائی رضوان پر اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق اغوا کے مقدمے میں 22 سالہ مقتولہ کا دیور رضوان گرفتار ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔