رجنی کانت کی نئی تامل فلم صرف 3 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل

November 08, 2021

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کی نئی تامل فلم ’انّاتھے‘ صرف 3 دنوں میں ہی 100 کروڑ بزنس کرنے والے کلب میں شامل ہوگئی۔ اس فلم کے بارے میں فلم دیکھنے والوں اور نقادوں کا ردعمل یکساں اور ملا جلا تھا۔

لیکن اس کے باوجود یہ فلم دنیا بھر میں اپنی ریلیز کے ساتھ ہی 100 کروڑ بزنس کا ہدف عبور کرگئی۔

اس فلم کے ہدایتکار سیوا ہیں اور یہ ایک گاؤں کے صدر کے گرد گھومتی ہے۔ گاؤں کے صدر کا کردار رجنی کانت نے کیا ہے، جو کہ کولکتہ جاتا ہے تاکہ اپنی بہن کی دیکھ بھال کرسکے۔ فلم زیادہ تر میلو ڈرامہ پر تحریر کیا گیا، کیرتھی سوریش نے رجنی کانت کی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔

تجزیہ کار تری ناتھ کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں صرف 3 روز میں 100 کروڑ کے ہدف کو کراس کیا جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

تامل ناڈو میں تو باکس آفس پر اس فلم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ہی رجنی کانت کو بھارت کا سب سے اہم اور متعبر فلمی ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انھیں بھارتی سینما کے بہت بڑے اسٹار ہونے پر دیا گیا ہے۔