وزیراعظم چینی کی تلاش میں تھے، اس لیے اجلاس میں نہیں آئے، شاہد خاقان عباسی

November 09, 2021

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کی قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت پر طنزیہ انداز اپنایا۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس لیے نہیں آئے کہ وہ چینی کی تلاش میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن بننے سے پہلے چینی کی فی کلو قیمت 75 روپے تھی، آج 150 روپے ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی بین الاقوامی سطح کی وجہ سے نہیں، کابینہ کے ٹیبل پر بیٹھے چوروں کی وجہ سے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پہلے ایک تنظیم کو کالعدم کرتی ہے، پھر اس پر سے پابندیاں ہٹاتی ہے اور اب اسے اتحادی بنانے کی تیاری کررہی ہے۔