ضلع وسطی، ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے ترقیاتی کام جاری

November 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نیو کراچی سیکٹر 5-D کالا اسکول میں بلدیہ وسطی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں میونسپل کمشنر سینٹرل خالد ریاض صدیقی،اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ،ڈائریکٹر کراچی پروجیکٹ کلک ہما ہالیپوٹہ اور فوکل پرسن وسطی محمد حارث شریک تھے۔