ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس نے وائلڈ لائف کے افسروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا

November 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ملیر میمن گوٹھ میں نوجوان ناظم جوکھیو قتل کیس میں وائلڈلائف کے افسروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تلور کے شکار کے موقع پر غیر ملکیوں کے ساتھ وائلڈ لائف کاعملہ موجود تھا،تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کی قتل کی وجہ غیر ملکی شہریوں کو شکار کرنے سے منع کرنے اور ویڈیو بناناہی تھی۔

وائلڈ لائف کے عملے سے جھگڑے کی نوعیت اور وجہ قتل کا تعین کیا جائیگا، پو لیس نے محکمہ وائلڈ لائف سے عملے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، تفتیشی حکام کے مطابق نا ظم جوکھیو کے قتل میں رکن اسمبلی جام اویس سمیت3 ملزمان گرفتار ہیں۔