والد کے انتقال کے بعد سے زندہ رہنے کیلئے جدوجہد کررہی ہوں: شرمیلا فاروقی

November 10, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وہ اپنےوالد کے انتقال کے بعد سے زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے اپنی شادی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں اور اُن کے والد نے اُن کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ کو دُنیا سے رخصت ہوئے 30 ہوگئے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’پاپا! جب سے آپ نے مجھے جسمانی طور پر چھوڑا ہے تو میں اُس وقت سے زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں۔‘

پی پی رہنما نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے پریشان کُن سفر رہا ہے۔‘

شرمیلا فاروقی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے میرا ہاتھ غیر مشروط طور پر تھام رکھا ہے۔‘

آخر میں شرمیلا فاروقی نے مرحوم والد کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی۔

مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔