کراچی: ہول سیل بازار میں چینی 105 روپے فی کلو ہو گئی

November 10, 2021

ذخیرہ اندوزوں اور شوگر ملوں کے خلاف حکومت نے متعدد اقدامات کیئے ہیں جن کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ہول سیل بازار میں فی کلو چینی کی قیمت 105 روپے ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت مزید 10 روپے فی کلو کم ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 105 روپے فی کلو ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 100 روپے فی کلو تک ہو گئی۔

چینی کی ایکس مل قیمت میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 40 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔

پنجاب میں بھی چینی کی ایکس مل قیمت 101 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

ادھر خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں محکمۂ خوراک کے گوداموں سے درآمدی چینی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔

چینی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد پشاور میں عام شہری 90 روپے پر فی کلو گرام درآمدی چینی خرید سکتے ہیں۔