کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کے بعد بھی اضافی دستے لائے جا رہے ہیں، محبوبہ مفتی

November 10, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی اضافی نفری کی تعیناتی پر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کے بعد بھی اضافی دستے کشمیر لائے جا رہے ہیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس سانس لینے کی جو تھوڑی سی جگہ باقی بچی ہے اسے بھی سیکیورٹی کے بہانے ختم کیا جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے بحران میں فوجی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے۔