قمر الدین کاریز بارڈر کو فی الفور کھولا جائے، شیخ حیات خان مندوخیل

November 24, 2021

کوئٹہ (پ ر)مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے چیئرمین شیخ حیات خان مندوخیل نے اپنے بیان میں قمر الدین کاریز بارڈر کی بندش کیشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے علاقے کے لوگوں کو بارڈر کے سوا کوئی اور کاروبار نہیں ہے بارڈر کی بندش سے لوگوں میں نفرت،خوف،اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ علاقے میں نہ ہی کوئی کاروبار نہیں ہے اورنہ ہی کوئی زراعت نہ ہی کوئی اور گزر بسر وسیلہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ فی الفور قمر الدین کاریز بارڈر کو کھولا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو روزگار ملے پھل سبزی،دیگر اشیا کی آمد رفت جاری ہو سکے اور علاقے میں بےچینی ختم اور خوشحالی آسکے،انھوں نے آخر میں حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قمر الدین کاریز کے علاقے کے لوگوں میں فری راشن دوائی کمبل وغیرہ فوری تقسیم کرےتاکہ سردی کی وجہ سے انسانی جانوں کاضیاعنہ ہو اور قمر الدین کاریز بارڈر کو فوری کھولنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔