• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز سعودی عرب کیوں اتاری گئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق اماراتی ایئر لائن فلائی دبئی نے بیان جاری کر دیا۔

اماراتی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں دورانِ سفر ایک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت سعودی عرب کے شہر تبوک میں لینڈ کر گیا۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ طیارے کے تمام مسافر محفوظ ہیں جنہیں طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

اماراتی ایئر لائن کا بیان میں کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات مصدقہ معلومات ملنے پر دی جائیں گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بھی اس واقعے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

اس واقعے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بیان میں کہا ہے کہ طیارہ واقعے کے بعد صورتِ حال قابو میں ہے، اسرائیلی مسافروں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید