خرم پرویز کی گرفتاری کے خلاف آج برمنگھم میں مظاہرہ کیا جائے گا

November 25, 2021

برمنگھم ( پ ر)انسانی حقوق کے سرگرم کارکن جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم ایشین فیڈریشن کے چیئرمین خرم پرویز کی گرفتاری جس کالےقانون کے تحت ہوئی ہے کوئی بھی اس کالے قانون کو مقبوضہ کشمیر میں نہیں مانتا اور نہ بین الاقوامی کمیونٹی انڈیا کے اس قانون کو مانتی ہے۔ اصل دہشت گرد انڈیا اور اسکی قابض افواج ہے جو نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے خرم پرویز نے انڈیا کے اس ظلم کو بے نقاب کیا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی نے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ خرم پرویز نے انڈیا کے اس ظلم کو بے نقاب کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج دی میل بکس برمنگھم جہاں بی بی سی کا آفس ہے وہاں پر 2بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔اس مظاہرہ کو سٹاپ دی وار فلسطین سالڈرٹی کیمپین برمنگھم ٹریڈ کونسل اور انڈین ورکرز ایسوسوایشن کی بھی حمایت حاصل ہوگی ہوگی فہیم کیانی نے تمام انسانی حقوق پسندوں اور کشمیری عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ انڈیا کے گھناونے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے اس مظاہرہ میں شرکت کریں۔