کوئٹہ: تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

November 25, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) سریاب روڈ پر تیز رفتاری ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا ،پولیس کے مطابق سریا ب کے علاقے کلی کشمیر آباد کا رہائشی غلام اسحاق گزشتہ روز موٹرسائیکل پر بازار جا رہا تھا وہ جسے ہی بی بی زیارت کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹرک سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخی کو ہسپتال پہنچایا ۔ جہاں ضرور ی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور محمد ایوب کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔