چائنیز ماہرین نے ہیرے سے بھی مضبوط شیشہ ایجاد کرلیا، اسمارٹ فونز میں لگایا جاسکے گا

November 26, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی جیلین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا شیشہ تیارکرلیا ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیرے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون صارفین کیلئے اب اپنے فون کی اسکرین کو بچانے کیلئے بھاری کورز لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ نیا ایجاد کیا جانے والا الٹرا ہارڈ گلاس ہیرے سے زیادہ مضبوط ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس شیشے کو کاربن گلاس کا نام دیا گیا ہے جس نے انتہائی گرم درجہ حرارت کا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا ہے۔ 1598؍ ڈگری فارن ہائیٹ پر تیار کیا جانے والا یہ گلاس سختی کے پیمانے 102 GPa کی سطح کا ہے۔