جنوبی افریقا، کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف

November 26, 2021

جوہانسبرگ (خبرایجنسی)جنوبی افریقا کے سائنسی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا کی ایک اور قسم سامنے آئی ہے۔ غیرملکیخبررساں ادارے کے مطابق افریقی ماہرین نے کورونا کی سامنے آنے والی نئی قسم کے حوالے سے کام کرنا شروع کردیا ہے، جس میں وہ اس کے اثرات اور پھیلاؤ پر سب سے زیادہ غور کررہے ہیں،کورونا کی یہ قسم تیزی سے نہیں پھیلی بلکہ بہت کم لوگوں میں ہی اس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز (این آئی سی ڈی) کے مطابق مقامی طور پر کرونا کی نئی قسم کو بی ون، ون فائیوٹونائن کا نام دیا گیا ہے، جس کے ابھی تک صرف بائیس کیسز رپورٹ ہوئے، جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہوئے۔