ضلع کونسل کی ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کا اختیار آرڈی اے سے واپس

November 26, 2021

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے سمیت پنجاب بھر کی اتھارٹیز سےان کے کنٹرول ایریاز سے باہر ہائوسنگ سکیموں کی منظوری و دیکھ بھال کا اختیار واپس لے لیا گیا جس کے بعد تمام ایسی ہائوسنگ سکیمیں واپس ضلع کونسل کے پاس چلی جائیں گی۔اس حوالے سے ایکٹ میں بھی ترامیم کر دی گئی ہیں ۔آر ڈی اے ذرائع کے مطابق 2013ء میں رولز 4میں ترامیم کے ذریعے راولپنڈی سمیت پنجاب میں جہاں بھی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بنائی گئی تھیں وہاں پر ہائوسنگ سکیمز اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی تھیں۔ اب 2021ء کے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز میں ترامیم کر دی گئی ہیں جس کے نتیجہ میں آرڈی اے کو 2013ء میں ملنے والی تمام پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمیں ضلع کونسل کو واپس چلی گئی ہیں، اب آرڈی اے 1989ء میں نوٹیفائی 63 مواضعات تک ہی ہائوسنگ سکیموں کی منظوری دے سکے گی جو آرڈی اے کا ڈیکلیئرڈکنٹرول ایریا ہے ، نئے رولز میں پانچ سو کنال سے زیادہ اراضی رکھنے والی ہائوسنگ سکیم میں کمرشل حصہ پانچ سے بڑھا کر دس فیصد کر دیا گیا ۔