ڈی ایس ریلوے کی فیس بک کھلی کچہری

November 26, 2021

لاہور (خصوصی نمائندہ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے فیس بک لائیو کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں انہوں نے ریلوے ملازمین اور عام لوگوں کے ریلوے سے متعلق ضروریات و مسائل سنے۔ ای کچہری میں ریلوے ملازمین نے ڈی ایس ریلوے لاہور کو ٹرانسفر پوسٹنگ، ریلوے گھروں کی الائٹمنٹ، ٹی ایل اے پر نوکریوں، جلد ویکسی نیشن کارڑز اور آن لائن سیلری سلپس کی دستیابی سمیت پرائم منسٹر پیکیج کے تحت ٹی سی آر کلاس کورس کا انتظام جیسے مسائل بتائے۔