قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی، سید فیاض علی شاہ

November 26, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی وائس چیئرمین فخر سادات سید فیاض علی شاہ اور ضلع پشاور کے چیئرمین الحاج ملک سلیم خان چمکنی نے ممتاز روحانی پیشوا اور پیر طریقت رہبر شریعت علامہ سید سجاد بادشاہ کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں عوام کے حقوق کے حصول اور مہنگائی کے خلاف دلیرانہ جدوجہد سے قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں حکمران جماعت اور دوسری سیاسی جماعتوں کے درجنوں رہنمائوں اور ہزاروں کارکنوں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت سے واضح ہو گیا ہے کہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا دور ہو گا۔ قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔ عوام کے حقوق کے حصول اور مہنگائی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔