ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے معاہدے پر دستخط سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
ایک بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی بھی معاہدے پر دستخط نہ کرنے سے متعلق بتاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے 14 جون کو کرنا چاہتے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہونے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی۔