• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران مفاہمت کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

دونوں ممالک نے امریکا ایران مفاہمت سے خطے میں پائیدار امن کی امید کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم کا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی رابطہ ہوا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری رابطوں کے مثبت اور جلد نتیجے کی امید کا اظہار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید