روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

November 26, 2021


روس کے ریجن سائبیریا میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبیریا میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے واقعے میں 6 ریسکیو ورکرز بھی ہلاک ہوئے، ریسکیو ورکرز کان میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالنے کے لیے کان کے اندر اترے تھے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔

ریجنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ناکافی انتظامات کے شبہے میں کان کے مالک سمیت تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔