بھارت: مدھیا پردیش میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیوں میں آگ لگ گئی

November 26, 2021

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مسافر ٹرین کی چار بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جھانسی جانے والی ٹرین کی بوگیوں میں راجستھان اور مورینا کے درمیان ہتم پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آگ لگی۔

ٹرین سے تمام مسافروں کو اتار کر آگ بجھائی گئی، ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔